سب ملکر کوشش کرینگے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں، لندن سے نواز شریف کا بیان بھی آگیا


 

لندن(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سب ملکر کوشش کرینگے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں۔ 


لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ پانچ سالوں سے مشکلات میں ہے، سب ملکر کوشش کرینگے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالیں، قوم بھی ملکی ترقی کے لئے دعا کرے۔ 


واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر ہونے والے انتخاب میں حمزہ شہباز اکثریت ووٹ سے کامیاب ہو ئے۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا جس سے پہلے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس میں پارٹی اراکین کو کسی ووٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کی گئی۔ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔ 


ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے رولنگ دی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ق لیگ کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: