ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور میدان جنگ میں رہیں گے، مولانا فضل الرحمان کا بیان


 

پشاور(چیغہ نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو بین الاقوامی سازش کے ذریعے نکالا نہیں لایا گیا تھا اور ان کے  پیچھے کون سی قوتیں کارفرما ہیں ہم جانتے ہیں۔ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور میدان جنگ میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی اور آئین کی جنگ لڑنی ہے۔ یہاں انصاف کے نام پر بدتہذیبی شروع کی گئی اب علمائے کرام کا فرض ہے قوم کو راہ بتائیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اپنے منشور ہوتے ہیں اور فیصلہ عوام کرتے ہیں۔ گزشتہ 2دہائیوں سے نظریاتی جنگ کے بجائے تہذیبی جنگ ہو رہی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ منظم طریقے سے اداروں کو استعمال کر کے ہمارے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے۔ عدلیہ کسی بھی ریاست کے لیے ناگزیر ہے اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔ جج اپنے رویئے سے فریق بنتا اور عدلیہ کو استعمال کرتا ہے تو نتائج خطرناک ہوتے ہیں۔ اگر بدنیتی کے ساتھ ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی تو وہ فائل تمہارے منہ پر ماریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم اکٹھا الیکشن لڑے گی۔ آئین ہمارے بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بات کرتا ہے اور اگر ادارے آئین کو نہیں مانتے تو آئین کیسے زندہ رہے گا۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: