کراچی (چیغہ نیوز) قبائلی صحافی ٹرائبل ٹائمز نیوز گروپ و ریزیڈنٹ ایڈیٹر نثار احمد محسود نے اپنے جاری ایک بیان میں معروف سماجی و قومی شخصیت حاجی لیاقت محسود کو آل سندھی پٹھان یوتھ ( ASPY ) ضلع کیماڑی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کے حاجی لیاقت محسود کی پشتون قوم کیلئے خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اپنی قومی وسماجی خدمات کے باعث ایک منفرد مقام کے حامل حاجی لیاقت محسود کو اس اہم ذمہ داری کیلئے منتخب کرنے پر آل سندھی پٹھان یوتھ کے بانی قائم مقام گورنر سندھ جناب آغا سراج خان درانی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔حاجی لیاقت کا اس اہم عہدے کیلئے انتخاب ان کی شخصیت و قومی جذبہ میں مزید نکھار لائے گا۔اللہ تعالی سے دعاہے ک حاجی لیاقت محسود کو اور بھی کامیابی اور ترقی عطاء فرمائے ۔
0 coment rios: