چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کے بعد دوسرے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے بھی بیان جاری کر دیا


 

لاہور (چیغہ نیوز)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کا کچھ دیر قبل یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ ان کے والد اور پارٹی سربراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاملات پر خاموشی توڑیں گے جبکہ اب ان کے دوسرے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے بھی بیان جاری کر دیاہے ۔ 


تفصیلات کے مطابق چوہدری سالک حسین کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ چوہدری شجاعت کو پارٹی سے نکالنے کی بات کرنا اپنی زہنی حالت بتانے کے مترادف ہے ، چوہدری شجاعت نے ذاتی مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دی ، چوہدری شجاعت نے فرد کو نوازنے کی بجائے انتشار سے بچانے کا فیصلہ کیا ، اس بات کی دلیل ہے ان کی زہنی صحت غلامانہ ذہنیت سے کہیں بہتر ہے ۔ 


یاد رہے کہ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے چوہدری شجاعت کا خط موصول ہونے پر رولنگ جاری کرتے ہوئے پرویز الٰہی کے حق میں ڈالے گئے ق لیگ کے دس ووٹوں کو مسترد کر دیا تھا اور 179 ووٹ لینے والے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دیا ۔ اس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ پہنچا جہاں عدالت عظمیٰ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیدیا تھا جس کے بعد چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب بن گئے ۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: