عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے پر معافی مانگیں، صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع


 

پنجاب (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے صوبائی اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروائی ہے جس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 


یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گزشتہ روز لاہور کے دورے پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی، اس موقع پر عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ 


مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ 


قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر براجمان ہونے کی مذمت کرتا ہے۔ 


مسلم لیگ(ن) کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے نکالے گئے شخص کا وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنا وزیراعلیٰ پنجاب عہدے کی توہین ہے، ایک مسترد شدہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی کی توہین کی ہے۔ 


مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور نے اپنی قرارداد میں مؤقف اپنایا ہے کہ عمران خان کا یہ اقدام پنجاب کے 12کروڑ کے عوام کی توہین ہے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پنجاب کے عوام سے فوری معافی مانگیں






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: