انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اُونچی اُڑان، قیمت میں بھاری اضافہ

 

فوٹو :فائل 

کراچی (ویب ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر بے قابو ہو گیاہے جس کا اثر براہ راست عوام پر مہنگائی کی صورت میں منتقل ہو گیاہے ، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے ماہرین بھی پریشانی ظاہر کر رہے ہیں ۔ 


تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں حیران کن طور پر 3.48 روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر 239.50 روپے پر پہنچ گیاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور اب تیک 3.50 روپے مہنگا ہونے کے بعد 242 روپے پر فروخت ہو رہاہے 


سٹاک مارکیٹ میں صورتحال حیران کن ہے کیونکہ کاروبار کے آغاز کے بعد سے اب تک 585 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے ۔ مارکیٹ میں شیئر ز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 39 ہزار 972 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 585 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 557 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔ 






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: