بلوچستان میں سیلاب ،ہر طرف تباہی کے مناظر



کوئٹہ (چیغہ نیوز ) بلوچستان میں جولائی کے مہینے ہونے والی بارشوں نے نظام درہم برہم کر دیا ، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 127 ہوگئی ہے۔ 


نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث چاغی اور مستونگ میں 3 اور ڈیرا بگٹی میں مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے، صوبے میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 13500 ہزار مکانات متاثر ہوئے جبکہ بجلی کے 140 کھمبے گر گئے ،قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں بارشوں کا 30 سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ 


رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اس مرتبہ 100 گنا زیادہ بارش ہوئی ، اوتھل میں مکان سیلابی ریلے میں بہہ گئے ،توبہ اچکزئی، مستونگ، خضدار اور کوئٹہ میں باغات،فصلیں اجڑ گئیں ،آواران، واشک اور بسیمہ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہے جس کے باعث متاثرین کو مواصلاتی رابطوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ 


دوسری جانب ضلع لسبیلہ کے سیلاب متاثرین 8 روز بعد بھی انتظامیہ کی جانب سے امداد کے منتظر ہیں، منتشر آبادی تک امداد پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہے،  ریلوں سے سینکڑوں مکانات تباہ ہو گئے اور  زرعی اراضی بھی تباہ ہو گئی۔اس کے علاوہ نوشکی میں جا بجا تباہی کے مناظر سامنے آرہے ہیں، شہریوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ 






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: