نامعلوم مسلح افراد کا اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ


 

بلوچستان (چیغہ نیوز ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ ہوا

زرائع  کے مطابق دھماکہ تربت اسٹیڈیم کے باہر پارکنگ میں اس وقت ہوا جب فٹبال میچ جاری تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے  جن میں اسپورٹس آفیسر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا جبکہ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔

ذرائع نے چیغہ نیوز کو بتایا کہ مذکورہ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستانی فورسز کی جانب چودہ اگست کی مناسبت سے کیا گیا ہیں جس کے افتتاح پر آئی جی ایف سی نے خصوصی طور پر شرکت کی تھی جبکہ فائنل میچ کے موقع پر بھی اعلیٰ عکسری عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: