اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی کے آئینی کردار اور آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے خود سے منسوب خبروں کی وضاحت کردی۔
ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض میڈیا آؤٹ لیٹس نے صدرِ مملکت سے غلط طور پر منسوب کرکے یہ بیان چلایا کہ آرمی کا ملک میں کوئی آئینی کردار نہیں ہے۔ صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ ان کا آئینی کردار کے حوالے سے بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور غلط طور پر ان سے منسوب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی کا کردار آئین کی دفعات 8(3) (اے)، 39، 243 سے 245 اور آئین کے چوتھے شیڈول کی پہلی اور دوسری انٹری میں واضح ہے۔ اس حوالے سے جو خبر رپورٹ کی گئی ہے وہ حقائق پر مبنی نہیں ہے۔
مزید برآں صدرِ مملکت نے آرمی چیف کی قبل از وقت تعیناتی کے حوالے سے منسوب بیان کی بھی وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ تھا کہ اگر آرمی چیف کی تعیناتی قانونی طریقہ کار اور متعلقہ اداروں کی منظوری سے کی جاتی ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
0 coment rios: