تیل و گیس کمپنی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا بم حملہ


 

بلوچستان (چیغہ نیوز) بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے تیل و گیس نکالنے والی کمپنی کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا  جس سے انہیں جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے 


اطلاعات کے مطابق ‘مورو مغل کوٹ اینڈ چلتن فارمیشن’ بلاک کے سپلائی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم حکام نے  اس 

مذکورہ سائٹ پر تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ 2018 میں دریافت کیا گیا تھا۔ ذخیرہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر دریافت کیا، خام تیل کا یہ ذخیرہ بلوچستان کے مشرقی ضلع کچھی بولان کے علاقے مچھ میں دریافت ہوا جس سے روزانہ کی بنیاد پر خام تیل نکالا جا رہا ہے۔ 


ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے اس وقت کے ترجمان اسد ربانی کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر سائٹ پر دو ٹیوب ویل لگائے گئے تھے جن میں سے ایک سے 810 بیرل اور دوسرے سے 690 بیرل تیل نکل رہا ہے۔ اسد ربانی کے بقول 1500 بیرل تیل کی یومیہ پیداوار ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں زیرِ زمین تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں 


ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کیساتھ بیرونی ممالک کی کمپنی بھی سائٹ پر کام کررہی ہے تاہم اس حوالے سے کمپنی نے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: