اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ سنانے سے پہلے سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اہم ترین فیصلے سے قبل شاہراہ دستور پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر قیدیوں کی گاڑی اور دو بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچادی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ساڑھے سات بجے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عدالت عظمیٰ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی خاصی تعداد بھی موجود ہے جن کی طرف سے شاہراہ دستور پر نعرے بازی کی گئی ہے۔
0 coment rios: