بیوی نے دوست سے شادی کیلئے شوہر کو قتل کروادیا


فوٹو : فائل 


نئی دہلی (ویب ڈیسک) خاتون نے شادی کے 25 سال بعد فیس بک پر بننے والے دوست سے شادی کرنے کے لیے شوہر کو کرائے کے قاتل سے قتل کروا دیا


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ خاتون کی 29 سالہ شخص سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی، دونوں نے سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ خاتون کے شوہر کو کسی اجرتی قاتل کے ذریعے اپنے راستے سے ہٹایا جائے گا۔خاتون نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر گوسوامی نامی شخص کو  یہ کام سونپا جسے اس کام کے بدلے 6 لاکھ بھارتی یعنی 12 لاکھ پاکستانی روپے کی پیشکش کی گئی جو کہ اس نے قبول کر لی

خاتون کا شوہر ایک ورکشاپ کا مالک تھا جسے 17 مئی کو قتل کیا گیا تاہم مقتول کے بھائی نے پولیس میں ایف آئی آر  اب درج کروائی ہے۔ڈپٹی کمشنر  نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران 500 سی سی ٹی وی فوٹیج کلپس دیکھے گئے جس کے بعد خاتون، اس کے دوست اور  اجرتی قاتل کو گرفتار کیا گیا


پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی کافی نو عمری میں ہوئی تھی، اس کا  شوہر ہر وقت شراب کے نشے میں دھت رہتا تھا اور  پتنگیں اڑانے کے سوا کچھ نہیں کرتا تھا۔ اس کی فیس بک پر دو سال قبل شعیب نامی لڑکے سے بات چیت شروع ہوئی جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی، میں اسے پسند کرنے لگی اور ہم دونوں شادی کرنا چاہتے تھے






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: