اسلام آباد(چیغہ نیوز) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد پر وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع کرادی گئی ، جس میں راناثنا اللہ ،آئی جی اسلام آباد ودیگر حکام کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع کرادی گئی ، سینیٹر اعظم سواتی نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف مقدمے کی درخواست دی،وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف درخواست تھانہ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ، جس میں راناثنا اللہ ،آئی جی اسلام آباد ودیگر حکام کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
0 coment rios: