ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے صدر کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ


 

جنوبی وزیرستان(چیغہ نیوز) پی ایف یو جے کے نومنتخب صدر افضل بٹ  کو کامیابی پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے صدر حیات اللہ محسود نے نیشنل پریس کلب  اسلام آباد کا دورہ کیا 


اس موقع پر انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب صدر افضل بٹ سے ملاقات کی اور انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی 


ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے صدر حیات اللہ محسود نے کہا کہ افضل بٹ کی کامیابی پاکستان کے ہر صحافی کی جیت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ افضل بٹ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے اپنی بھرپور کوشش کریں گے اور خاص کر قبائلی علاقہ جات بالخصوص جنوبی وزیرستان کے صحافیوں پر آپ  شفقت ہمیشہ رکھیں گے حیات اللہ محسود نے افضل بٹ کو جنوبی وزیرستان آنے کی دعوت بھی دے 


اس موقع پر پی ایف یو جے کے نومنتخب صدر افضل بٹ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے صدر کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھاکہ قبائلی علاقوں جیسے  حساس ترین علاقہ جات میں رپورٹنگ کرنا اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سچ کو سامنے لانا ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے صحافیوں کو ممتاز بناتا ہے


انہوں نے جنوبی وزیرستان آنے کی دعوت بھی قبول کی اور کہا کہ بہت جلد ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے صحافی مجھے اپنے درمیان پائیں گے






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: