کابل (چیغہ نیوز) پاکستان سے افغانستان گئے ہوئے جید علماء کے وفد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ارکان کے مابین کابل میں اہم ملاقات ہوئی
ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے وفد کی قیادت مفتی نور ولی محسود کر رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹی پی وفد نے علماء کو پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔
اسلام آباد سے گزشتہ روز کابل پہنچنے والے پاکستانی جید علماء کے وفد کی قیادت مفتی تقی عثمانی کر رہے ہیں۔ پاکستانی علماء نے کالعدم ٹی ٹی پی کے تحفظات سنے اور اس سلسلے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
پاکستانی علماء کا وفد امارات اسلامیہ کی قیادت سے بھی ملاقات کرے گا۔ امارات اسلامیہ کی دعوت پر پاکستانی جید علماء کا وفد پیر کی شام اسلام آباد سے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا تھا۔
پاکستانی علماء کے وفد میں مفتی تقی عثمانی، مختارالدین شاہ کربوغہ، حنیف جالندھری، مولانا محمد طیب پنج پیر، مولوی انوارلحق، شیخ ادریس اور مفتی غلام الرحمٰن شامل ہیں۔
0 coment rios: