کراچی(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے سپرہائی وے سکندر گوٹھ کی رہائشی 8 بچوں کی ماں شوہر کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی ،ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔
نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق ملزم نے مقتولہ پر 2 ماہ قبل بھی چھری سے قاتلانہ حملہ کیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کا خالہ زاد اور گھر داماد تھا ،مقتولہ کی شناخت 35 سالہ شازیہ بخاری دختر سید غلام اکبر شاہ کے نام سے کی گئی ،مقتولہ شازیہ 8 بچوں کی ماں تھی، جس میں 6 لڑکیاں اور 2 لڑکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے ماموں زاہد نے بتایا کہ شازیہ کے والدین نے ملزم شاہد کو کاروبار کے لیے 2 سے 3 گاڑیاں خرید کر دیں تھیں، تاہم اس نے ایک ایک کر کے تمام گاڑیاں فروخت کر دیں اور اب شازیہ کا گھر فروخت کرنا چاہتا تھا، جس کے لیے وہ اکثر اس پر تشدد کرتا تھا ۔ ملزم نے 2 ماہ قبل 12 مئی کو بھی شازیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران اس کے گلے پر چھری پھیر کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کر دیا گیا تھا۔
0 coment rios: