![]() |
فوٹو :فائل |
لاہور (چیغہ نیوز) ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کے اراکینِ پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ رجسٹری لاہور پہنچ گئے۔
سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اس وقت 186 منتخب ارکان سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہیں، عدالت کھل جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ظلم ہوا ہے ، پنجاب کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ عدالت کھولی جائے اور ہمارا موقف سنا جائے۔
0 coment rios: