مداخلت کسی بھی شکل میں ہو وہ جائز نہیں ، مولانا فضل الرحمان

فوٹو :فائل 

 

اسلام آباد (چیغہ نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے  اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں کہا کہ مداخلت کسی بھی شکل میں ہو وہ جائز نہیں ،  ہم چاہتے ہیں کہ اداروں کا ساتھ دیں ،  عوامی نمائندوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔ 


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ہم کیوں اپنے ملک میں اجنبی لگ رہے ہیں ، ہمیں کیوں اجنبی ہونے کا احساس دلایا جا رہا ہے ،  عام آدمی کی قوت برداشت کا امتحان نہ لیا جائے ،  ہم پریشان حالات سے نکلنا چاہتے ہیں ،  عمران نیازی   ملک کوسری لنکابنانےکےقریب پہنچ چکاتھا، حکمرانوں کےاتحادنےملک کوسری لنکابنانےسےروک دیا۔ 


انہوں نے مزید کہا کہ  سب کو خود احتسابی کی ضرورت ہے ،  گزشتہ 4 سال میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا ،  ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے فل کورٹ بنچ  کا مطالبہ کرتے ہیں ، ہمارے ملک کا ایک آئین ہے ، ملک میں اطمینان  کی کیفیت بحال کی جائے ،  وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب  اور ڈپٹی سپیکر کی رولنگ سے متعلق  کیس کی سماعت فل کورٹ کرے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: