کیا واقعی پاکستان میں ڈالر 207 روپے کا ہوگیا؟


 

کراچی (چیغہ نیوز) گوگل پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 207 روپے 10 پیسے بتائی جا رہی ہے جس پر پاکستانی حیران پریشان سوشل میڈیا پر سوالات پوچھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ 


گوگل پر اگر آپ  1 usd to pkrلکھیں تو آپ کو گوگل کی جانب سے شرحِ تبادلہ 207 روپے 10 پیسے بتایا جائے گا جو درست نہیں ہے۔ ممکنہ طور پر یہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہو رہا ہے حالانکہ حقیقت میں ڈالر کا ریٹ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ 


سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  پاکستان میں آج کے دن ڈالر کی قیمت  تین روپے 92 پیسے کے اضافے سے تقریباً 240 روپے ہوگئی ہے۔ انٹربینک میں جمعرات کے روز ڈالر کا شرح تبادلہ 239.94 روپے پر بند ہوا۔ یہاں ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ  اگر مارکیٹ ہی بند ہوچکی ہے تو پھر شرح تبادلہ کس طرح تبدیل ہوسکتی ہے؟اس لیے اگر آپ گوگل کی دی گئی معلومات کو درست سمجھ کر خوش ہو رہے ہیں تو اپنی غلط فہمی دور کرلیں کیونکہ پاکستان کی معیشت نے ایسی کوئی کارکردگی نہیں دکھائی جس کے نتیجے میں ڈالر یکدم 33 روپے سستا ہوگیا ہو۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: