شمالی وزیرستان میں نامعلوم کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق


 

خیبرپختونخوا(چیغہ نیوز )خیبرپختونخوا  کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں قتل کے واقعات میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے 


  سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے میر علی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فردوس اور ازمر علی نامی دو افراد جاں بحق ہوگئے


سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض کی لاش خوشحالی کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے، فیاض کو چند روز قبل میر علی بازار سے اغوا کیا گیا تھا۔ 


شمالی وزیرستان میں ہلاکتوں کے یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب علاقے میں قتل کے خلاف قبائلیوں کا احتجاج جاری ہے


خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں جمعیت علمائے اسلام نے بھی احتجاجی مظاہرے کیے، جس میں انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے 


شمالی وزیرستان میں 15 جون 2014 کو دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن کیا گیا، جس میں پاک فوج کے مطابق 3500 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا اور ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو لاک کر دیا گیا 


لیکن حال ہی میں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی کی صورتحال مسلسل ابتر ہوتی جا رہی ہے، علاقے میں بااثر افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ عسکریت پسندوں اور  سیکیورٹی فورسز پر حملے بھی ہوتے رہے ہیں






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: