بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو اُدے پور قتل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا


فوٹو :فائل 


 نئی دہلی ( ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو اُدے پور قتل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نے اس بحث کو دیکھا کہ انہیں کس طرح اکسایا گیا تھا، جس طرح سے نوپور شرما نے یہ سب کہا یہ شرمناک ہے۔ 


نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ نوپور شرما کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے، نوپور شرما کو خطرات کا سامنا ہے یا وہ سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں؟ ، نوپور شرما نے ملک بھر میں جذبات کو بھڑہاوا دیا ہے،نوپور شرما ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے اکیلے ہی ذمہ دار ہیں۔ 

سپریم کورٹ نے  نوپور شرما کے وکیل کو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ  بھی دیا ساتھ ہی کہا کہ  سابق بی جے پی رہنما نوپور شرما کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: