بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر چلا گیا

فوٹو :فائل 

 

نئی دہلی(ویب ڈیسک) افراط زر کے خدشات کی وجہ سے بھارتی روپے کی قدر بھی تاریخ کی کم ترین سطح کو چھو گئی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق بھارت کے مرکزی بینک کی طرف سے وقفے وقفے سے ڈالر کو فروخت کرکے نقصان کو محدود کرنے میں معاونت فراہم کی گئی مگر اس کے باوجود روپے کی قدر گرتی چلی گئی۔ 


رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے بھارتی روپے کی قیمت میں 0.6فیصد کمی ہوئی ہے جس سے ڈالر78.775بھارتی روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے میں بھارتی روپے کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی اور ڈالر کی قیمت 78.39روپے ہو گئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھارت میں افراط زر اور روپے کی قدر میں کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ہو رہی ہے۔ 






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: