دہشتگردوں کا ایف سی فورسز پر حملہ


Image created :TBP

 

بلوچستان(چیغہ نیوز) بلوچستان  کے ضلع کیچ میں دو مختلف حملوں میں ایف سی فورسز کے دو اہلکار شہید  ہوئے 


ذرائع  کے مطابق منگل کے روز عبدوئی اور زامران کے علاقوں میں ایف سی فورسز پر دو الگ حملوں میں دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا 


تفصلات کے مطابق تحصیل تمپ کے علاقہ عبدوئی زامری میں دہشتگردوں   کی فائرنگ سے ایف سی  فورس کا اہلکار سپاہی وحید گولی لگنے سے شہید  ہوگیا جبکہ دوسرے واقعہ میں تحصیل بلیدہ زامران کے علاقہ میں گولڈ سمڈ لائن پر باڑ لگانے والوں کےسیکورٹی پر مامور فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی محمد عثمان ولد لیاقت علی سکنہ نوشہروزفیروز سندھ شہید ہوگیا جبکہ کیپٹن علی زین گولی لگنے سے زخمی ہوئے 

ذرائع کے مطابق زخمی اور لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایف سی ہیڈکوارٹر تربت منتقل کردیا گیا 


واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیراؤ میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے اور فوجی ہیلی کاپٹروںسے فضائی نگرانی بھی جاری ہے ۔ 


یاد رہے کہ مذکورہ علاقوں میں اس سے پہلے پاکستانی فورسز پر حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم آزادی پسندتنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: