چار ہاتھ اور چار پاؤں والی بچی کی پیدائش

 

بچی کی فوٹو 


بھارت(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون نے 4 ٹانگوں اور چار بازوؤں والی بچی کو جنم دیا ہے۔ 


دی مرر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں شاہ باد میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی جس کے چار ہاتھ اور چار پاؤں ہیں۔،بچی کو علاج کے لیے لکھنؤ بھیج دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے کہا کہ بچی کی اضافی اعضا کے ساتھ پیدائش در اصل جڑواں بچوں کی پیدائش کا کیس لگتا ہے۔ 


بچے کو ماں کی گود میں رکھی رنگ برنگی چادروں سے بھری ٹوکری میں آرام کرتے دیکھا جا سکتا تھا جب وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہے


ڈاکٹرز کے مطابق دوسرے بچے کا سر بچی کے معدے سے جڑا ہوا ہے جو ابھی بننا باقی ہے۔ 


بچی کو دیکھ کر اسپتال کا عملہ سمیت خاندان کے افراد بھی حیران رہ گئے اور بچی کو قدرت کا کرشمہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق نومولود پیٹ سے جڑے دو اضافی ہاتھ اور پیر کے ساتھ پیدا ہوئی۔ 


ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ اضافی اعضا کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی اور اس کی ماں دونوں صحت مند ہیں۔ 






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: