فوٹو :فائل |
پشاور(چیغہ نیو) متنی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متنی نوشہرہ کینٹ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر مامور تین پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ سے تینوں اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جب کہ ایک زخمی اہلکار کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم راہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔
0 coment rios: