اسلام آباد(چیغہ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں ’تاریخ‘ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ابھی ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے دوران خطاب ایک موقع پر ایک کارکن نے بلند آواز میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرکے کہا کہ ’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘ جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ ’ابھی اس کی ضرورت نہیں ہے اس وقت ہمیں اپنی قوم کی خواتین اور نوجوانوں کی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ 30 برس سے چوری کرنے والوں کو ہمارے اوپر مسلط کردیا گیا اور جس نے مسلط کیا وہ انہیں ہمارے حق میں اچھے فیصلے کرنے کے لیے نہیں لائے بلکہ ہمیں اپنی غلامی کے لیے لے کر آئے ہیں۔
0 coment rios: