کپل شرما کے خلاف امریکہ میں مقدمہ درج


فوٹو :فائل 

 

نیو یارک  (چیغہ نیوز) بھارتی کامیڈین کپل شرما کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی  پر امریکہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔ کپل شرما کے خلاف مقدمہ نیو یارک کی عدالت میں سائی یو ایس اے انکارپوریشن نامی کمپنی نے درج کرایا ہے۔ کمپنی کے سربراہ امیت جیٹ لی کا کہنا ہے کہ 2015 میں کپل شرما نے شمالی امریکا کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے ہم سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ  چھ  شوز کریں گے لیکن انہوں نے صرف پانچ شوز کیے۔

امیت جیٹ لی کے مطابق بعد میں رابطہ کرنے پر کپل نے کہا کہ وہ نقصان کا ازالہ کردیں گے لیکن اب کافی عرصہ گزرنے کے باوجود کپل شرما نے زرتلافی ادا نہیں کیا۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: