مسافر بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق، 15سے زائد زخمی

فوٹو :فائل 

 

کوئٹہ(چیغہ نیوز) ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گر گئی ، حادثے میں 19افراد جاں بحق اور 15سے زائد افراد زخمی ہو گئے  ہیں

نجی ٹی وی "دنیا نیوز "نے لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شیرانی کے پہاڑی علاقے "دانہ سر "میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19افراد اور12 زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے حادثہ پرامدادی کام جاری ہے، مزید اموات بھی ہو سکتی ہیں۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کام میں رضا کاروں کو دشواری کا سامنا ہے۔ 




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: