میدان عرفات سے حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر ہو گا

فوٹو :فائل 

 

ریاض (چیغہ نیوز) حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ میدان عرفات سے حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا جائے گا جو 15 کروڑ افراد تک پہنچے گا۔


نجی ٹی وی جی این این نے عرب ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر السدیس نے یہ اعلان انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔ 


ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات کے ذریعے حج کا خطبہ عربی، انگریزی ، فرانسیسی، اردو، فارسی، روسی، چینیِ بنگالی، ترکی، ملاوی،  ہندی، سپینی، تامل اور سواحلی زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔ 


ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ میدان عرفات سے حج کے خطبے کا براہ راست ترجمہ پیش کرنے کا پروگرام اپنی نوعیت کا سب سے بڑا عالمی پروگرام ہے اور اس کے ذریعے امن وسلامتی کی سرزمین سے رواداری اور میانہ روی کا پیغام جائے گا۔ 


ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ گزشتہ سال دس زبانوں میں میدان عرفات سے حج کا خطبہ نشر کیا گیا تھا،  ہمارا ہدف 5 کروڑ افراد تک رسائی کا تھا لیکن اس سے دس کروڑ افراد نے استفادہ کیا تھا ۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: