جنوبی وزیرستان : وانا جھڑپ میں مارے جانے والے حملہ آور کی شناخت

 

فوٹو :فائل 

جنوبی وزیرستان(ویب ڈیسک)وانا میں جھڑپ کے دوران مارے جانے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی 


جھڑپ میں انسپکٹرموسیٰ سلیمان خیل شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار رسول خان زخمی ہواتھا۔ جوابی فائرنگ میں مارے جانے والے حملہ آور کی شناخت بلال ولد شوالے خان قوم سرکی خیل سکنہ کعہ پنگہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ عمر نامی حملہ آور شدید زخمی ہوا 


ایس ایچ او تھانہ اعظم ورسک صادق کے مطابق مذکورہ حملہ آوروں پر چندروز قبل پولیس کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت FIR درج کی گئی تھی۔ 


پولیس نے جمعرات کی شام ان کی گرفتاری کے لیے ناکہ لگایا ہواتھا اس دوران حملہ آور موٹرسائیکل پر آئے اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پرپستول سے فائرنگ کی اورگرنیڈ سے حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں انسپکٹر موسیٰ خان سلیمان خیل شہید ہوگئے جبکہ پولیس اہلکار رسول خان شدید زخمی ہوا ۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: