جنوبی وزیرستان : بارودی مواد سے بجلی کے 2 ٹاور تباہ


 

جنوبی وزیرستان (چیغہ نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام نیلی کچھ کے مقام پر نامعلوم افراد نے بجلی کے دو ٹاور بارودی مواد سےاڑا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاور تباہ ہونے کے باعث 132 کے وی گرڈ سٹیشن سے متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ بجلی کی معطلی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔ ٹیکنیکل ٹیم سائٹ کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ علاقہ مکینوں نے حکام سے فوری طور پر بجلی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: