محسن داوڑ کو کوئٹہ میں داخلے سے روک دیا گیا


 

کوئٹہ (چیغہ نیوز) پشتون رہنماء کے مطابق انہیں ایک بار پھر کوئٹہ داخلے سے روک دیا گیا 


رکن اسمبلی و پشتون رہنماء محسن داؤڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج انہیں اورافراسیاب خٹک کو کوئٹہ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے 


محسن داؤڑ کے مطابق وہ اپنے پارٹی کے صوبائی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے اسلام آباد سے بذریعہ پرواز کوئٹہ سفر کررہےتھیں کہ بغیر کسی وجوہات کے انہیں اسلام آباد واپس لاکر انکی پرواز منسوخ کرد گئی ہے– پشتون رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزسے کچھ افراد انکی بلوچستان میاں داخلے پر شور مچا رہے تھیں


ماضی میں بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پشتون رہنماؤں کو بلوچستان میں داخلے سے روک دیا گیا ہے


واضح رہے کہ بلوچستان میں داخلے پر پابندی کے باعث پشتون رہنماء محسن داوڑ کو اس سے قبل بھی کوئٹہ ایئرپورٹ سے حراستمیں لیا گیا ہے جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سرابرہ منظور پشتون اور علی وزیر پر بھی بلوچستان حکومت نے 2018 سے بلوچستان داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے


حکومتی ذرائع کے مطابق محسن داوڑ کی بلوچستان داخلہ پر پاپندی عائد ہے،پشتون رہنماؤں کی بلوچستان میں داخلے پر پابندی پر بلوچ پشتون قوم پرستوں تنظیموں کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آئیں 






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: