چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کو سزا دی ، قمر زمان کائرہ کابیان


 


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کو اپنوں کا پاس نہ رکھنے کی سزا دی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ ایک مرتبہ پھر عدالتوں میں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے عمران خان جھوٹ کو سچ بنا کر بیچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سینئر سیاستدان قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ الزام لگ رہے تھے کہ پیسے چل گئے، ووٹ خریدے گئے ہیں، آصف زرداری کے خلاف سارے لوگ باتیں کر رہے تھے، آصف زرداری آخری وقت تک اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارے تعلقات میں کافی عرصے سے بہتری آئی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ نظریات کی سیاست کرتی ہے۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: