علی امین گنڈا پور پر پنجاب میں پابندی عائد

فوٹو :فائل 

 

لاہور (چیغہ نیوز) پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر پر پنجاب میں پابندی عائد کردی۔ 


نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق  وزیرداخلہ پنجاب عطاتارڑ کی زیر صدارت ضمنی الیکشن کےدوران سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ عطا تارڑ  کے مطابق تحریک انصاف یقینی شکست دیکھ کرلوگوں کوبدامنی پراکسارہی ہے،  امن وامان کویقینی بنانےکیلئےعلی امین گنڈاپور اور مقبول گجر پر پنجاب میں پابندی لگا دی گئی ہے۔ اطلاعات تھیں کہ یہ دوںوں پرُتشدد کاروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔ 


انہوں نے کہا کہ  الیکشن کے دوران کسی کو اسلحہ رکھنےکی اجازت نہیں ہوگی،  اسلحہ رکھنے اور نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے،  پنجاب میں پرامن، صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایاجائےگا۔ 






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: