این اے 245 کا ضمنی انتخاب: اے این پی نے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کر دیا

فوٹو :فائل 
 

سندھ (چیغہ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ 


اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ 


پریس کانفرنس میں شاہی سید نے اعلان کیا کہ اے این پی این اے 245 کے انتخاب میں ایم کیو ایم کو سپورٹ کرے گی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی ہم ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔



انہوں نے کہا کہ ہم بااختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں، میئر کے پاس اختیار ہی نہ ہو تو اس سے گلہ کیا کریں گے؟ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں نکالیں۔ 


اس موقع پر وسیم اختر کا کہنا تھاکہ این اے 245 میں عوامی نیشنل پارٹی مکمل طور پر ایم کیو ایم کو سپورٹ کرے گی اور حمایت کرنے پر اے این پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 


انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی جہاں ضرورت ہوگی ہم ساتھ کھڑے ہوں گے  اور ہم مل کر صوبے، شہر اور ملک کیلئے امن کا پیغام دیں گے۔ 


خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی اس نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوگا۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: