وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا سندھ میں پشتونوں کے کاروبار کو زبردستی بند کرنے کی مزمت


 

پشاور (چیغہ نیوز) سندھ کے مختلف شہروں میں پشتونوں کے کاروبار  زبردستی بند کرانے اور ان پر تشدد کرنے کے  واقعات کا وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے  شدید الفاظ  میں مذمت کی میڈیا بیان میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مقیم پشتونوں پر تشدد کرنا ایک قابل افسوس عمل ہے۔اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انکا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت ان واقعات کا نوٹس لے اور اس  قسم کے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات کرے۔پاکستان سب کا گھر ہے، کسی بھی پاکستانی کو ملک کے کسی بھی حصے میں روزگار کا آئینی حق حاصل ہے 






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: