اسلام آباد(چیغہ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، بنی گالہ میں ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، بنی گالہ کے ملازمین کو خرید کر جاسوس ڈیوائس لگانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بنی گالہ میں ہی موجود ایک ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا
ملازمین کو عمران خان کے کمرے میں جاسوس ڈیوائس لگانے کیلیے پیسے دیے گئے تھے کہ ایک ملازم نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کردیا،اطلاع کے بعد بنی گالہ سیکیورٹی ٹیم نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے
دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے مذکورہ واقعے پر کہا ہے کہ ہم کچھ ماہ سے مسلسل کہہ رہے ہیں عمران خان کی جان کو خطرات ہیں اور حکومت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو عمران خان کی سیکیورٹی سے آگاہ کرچکے ہیں
شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی جاسوسی کیلیے بنی گالہ کے ایک ملازم کو خریدا گیا تھا، عمران خان کے کمرے کی صفائی کرنے والے ملازم کو باقاعدہ ٹریپ کیا گیا اسے کہا گیا مدد کی گئی تو کاروبار سیٹ کردیں گے اور اس کو بہت عرصے سے پیسے دیے جارہے تھے اور اس کے بدلے اس نے عمران خان کے کمرے میں ایک جاسوس ڈیوائس لگانی تھی
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس قسم کی بھونڈی حرکتیں کی جارہی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے، ہمارے لوگوں کو دفتروں میں بلاکر معلومات لینے کی کوشش کی جاتی ہے، دفتروں میں بلاکر دھمکایا جاتا ہے اور پھر معلومات لینے کی کوشش کی جاتی ہے، اس قسم کی شرمناک حرکتوں سے اجتناب کرنا چاہیے
شہباز گل نے بتایا کہ جو ملازم پکڑا گیا ہے اس نے اور بھی بہت باتیں بتائی ہیں جو اس وقت شیئر نہیں کرسکتا، اس ملازم کو عرصے سے پیسے دیے جا رہے تھے اور کیا کیا کام کرائے ہونگے ابھی پتہ نہیں ہے۔
0 coment rios: