موبائل فونز کے لیے 450 میگا پکسل کیمرے کی تیاری


 

ویب (چیغہ نیوز) ابھی 200 میگا پکسل کیمرے سے لیس کوئی اسمارٹ فون متعارف نہیں ہوا مگر 450 میگا پکسل کیمرے پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔ 


سام سنگ کی جانب سے ایک کیمرا سنسر پر کام کیا جارہا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق یہ 450 میگا پکسل ریزولوشن سے لیس کیمرا ہوسکتا ہے۔ 


کوریا میں اس کے لیے ہیکسا 2 پکسل ٹریڈ مارک رجسٹر کرایا گیا ہے۔ 


سام موبائل کی رپورٹ کے مطابق ٹریڈ مارک میں 450 میگاپکسل ریزولوشن سے لیس کیمرا سنسر کا ذکر نہیں۔ 


مگر پھر بھی لوگوں کا خیال ہے کہ اس سے 450 میگا پکسل کیمرے کی تیاری کا عندیہ ملتا ہے۔ 


ہیکسا پکسل ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جو ٹیٹرا 2 پکسل کی طرح کام کرتی ہے جو 6x6 پکسلز کے گروپ کو اکٹھا کرکے ایک بنادیتی ہے جس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ سنسر ریزولوشن 450 میگا پکسل ہوگا۔ 


ویسے اگر یہ ٹیکنالوجی حقیقی ہو تب بھی اسے جلد متعارف کرائے جانے کا امکان نہیں بلکہ ایک سے 2 سال لگ سکتے ہیں۔ 


کچھ سال پہلے لیکس میں بتایا گیا تھا کہ یہ کمپنی 600 میگا پکسل ریزولوشن والے کیمرا سنسر کو تیار کرنا چاہتی ہے تو یہ ہیکسا پکسل سنسر اسی ہدف کی جانب پیشرفت ہے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: