سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ



 

بلوچستان (چیغہ نیوز ) بلوچستان کے علاقے زیارت میں نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا 


تفصیلات کے مطابق زیارت کے علاقے منگی ڈیم کے قریب نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید  اور دو زخمی ہوئے ہیں 


لیویز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا واقعے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت لانس نائیک کمر کے نام سے ہوئی ہے 


لیویز کے مطابق حملے کا ہدف پاکستان آرمی کی گاڑی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق لیویز فورس کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے 

خیال رہے کہ ایک سال قبل اسی مقام پہ ہونے والے ایک بم حملے میں تین لیویز اہلکار شہید  ہوئے تھے 


بی ایل اے نے زیارت حملے کی ذمہ داری قبول کرلی






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: