ویب (چیغہ نیوز) واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے نت نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے تاکہ صارفین کو بہتر سروس فراہم کی جاسکے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہو ئے جلد ہی صارفین کے غائب ہونے والے پیغامات کو دوبارہ اسکرین پر لانے پر غور کر رہا ہے۔
واٹس ایپ نے حال ہی میں’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر کے وقت بڑھانے کی حد کا ٹیسٹ شروع کر دیا ہے اور ایسا لگتا ہے کمپنی مختلف چیٹس کو منتخب کرنے اور ڈیلیٹ شدہ پیغامات کو دوبارہ فعال کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
یہ فیچر ایسے تمام افراد کے لئے کافی کار آمد ہوگا جو لا علمی میں پیغامات کو ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔
واٹس ایپ اب صارفین کو انفرادی چیٹس کے لئے غائب ہونے والے میسج آپشن کو فعال کرنے کی اجازت دے رہا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ متعدد چیٹس کے لئے غائب ہونے والے پیغامات کو دوبارہ اسکرین پر لانے کے لئے صارفین کو ہرایک چیٹ کو کھول کر فعال کرنا ہوگا
ویب بیٹا انفوکے مطابق کمپنی چیٹس کو منتخب کرنے اور پیغامات کو ایک ہی وقت میں غائب ہونے کے فیچر کی جانچ شروع کر دی ہے تاہم ابھی یہ فیچر صرف بیٹا ورژن پر موجود صارفین کے لئے ہے
0 coment rios: