اداروں کو حدود میں رہنا ہوگا، اگر مداخلت ہوئی تو پھر پی ڈی ایم کی قیادت مزید خاموش نہیں بیٹھے گی، مولانا فضل الرحمان



لاہور(چیغہ نیوز) جمیعت علما اسلام کے سرباہ نے کہا ہے کہ اداروں کو حدود میں رہنا ہوگا، اگر مداخلت ہوئی تو پھر پی ڈی ایم کی قیادت مزید خاموش نہیں بیٹھے گی۔ 


مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم قیادت نے کل سربراہ سمیت سپریم کورٹ جانے کا متفتہ فیصلہ کیا 


ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینئر قانون دان سینیٹر مرتضیٰ نے اجلاس کے شرکا کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت ڈپٹی اسپیکر رولنگ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے بینچ سے متعلق جے یو آئی نے مشاورت کی اور اس کے قیام کو ناگزیر قرار دیا 


شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت اب مزید خاموش نہیں رہے گی، اداروں کو حدود میں رہنا ہوگا۔ 


واضح رہے کہ ایک روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ کسی قسم کی نرم یا گرم مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آئین کے تحت تمام فیصلے ایوان میں ہوں گے اور کسی نے مداخلت کی کوشش کی تو پھر ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیں گے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: