حکومت نے مریم اورنگزیب کے شوہر کو کیا ریلیف دیا ہے؟ پی ٹی ائی رہنماؤں نے بتادیا


فوٹو :فائل 

 

اسلام آباد(چیغہ نیوز) تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹوبیکولابی حکومت کے آگے بچھی جا رہی ہے، جس کی وجہ مریم اورنگزیب کے شوہر ہیں ، جو پاکستان میں سگریٹ کمپنی کے بزنس کو دیکھتے ہیں؟


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تمام اخبارات میں آدھے صفحے کے اشتہار ہیں، ٹوبیکولابی حکومت کے آگے بچھی جا رہی ہے۔ 

فواد چویدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلط حکومت واحدحکومت ہے جوتمباکو کو پذیرائی دے رہی ہے، اس کی وجہ ایک آسٹریلین شہری علی ترین ہیں، یہ کینڈی کرش چیمپئن کےخاوند گرامی ہیں ، لہذا مزید ٹیکس ریلیف اور حکومت کو اربوں کا ٹیکہ 



تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا مریم اورنگزیب کے شوہر امپورٹڈ سگریٹ بنانے والی کمپنی میں کام کرتے ہیں ؟ مریم اورنگزیب کے شوہر پاکستان میں سگریٹ کمپنی کے بزنس کو دیکھتے ہیں؟ کیا 2013،اب پھر مریم نے شوہر کی ایما پر مہنگے سگریٹ پر ٹیکس چھوٹ نہیں لےکردی؟ کوئی پوچھے گا؟







SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: