ممبئی (چیغہ نیوز) معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اگلا نشانہ فلمساز کرن جوہر تھے
بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گرفتار رکن مہاکال نے تفتیش کے دوران اہم انکشاف کیا ہے
پولیس اہلکار کے مطابق مہاکال نے بتایا کہ گروپ کا اگلا نشانہ فلمساز کرن جوہر تھے، وہ انہیں دھمکی دے کر کروڑوں روپے وصول کرنا چاہتے تھے
بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق ایک سینئر پولیس اہلکار نے اس بات کی تصدیق تو نہیں کی لیکن یہ ضرور بتایا ہے اس بات کا امکان ہے کہ کرن جوہر گینگسٹر گروپ کی لسٹ میں تھے
ایک اور پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے اعترافِ جرم کا مقصد مشہوری حاصل کرنا ہے، گینگسٹرز چاہتے ہیں کہ ان کا نام ہمیشہ ہائی پروفائل کیسز سے جڑا رہے، مہاکال ایک چھوٹی مچھلی ہے۔
0 coment rios: