افغانستان (چیغہ نیوز ) وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی سے بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری جی پی سنگھ اور وفد کی ملاقات۔
ملاقات میں افغانستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ سفارت کاری، تجارت اور انسانی امدادپر گفتگو ہوئی
افغان وزیر خارجہ نے بھارتی وفد کو خوش آمدید کہا اور اس دورے کو افغانستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کا ذریعہ قرار دیا
بھارت کی جانب سے غذائی اور صحت کے شعبے میں امداد پر اس کاشکریہ ادا کیا۔ افغان وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے شروع کیے گئے منصوبوں پر کام کے دوبارہ آغاز کی تاکید کی اور مطالبہ کیا کہ بھارت افغان شہریوں خصوصامریضوں اور طلبہ کے لیے اپنی قونصلیٹ خدمات کا دوبارہ آغاز کرے
بھارتی وفد نے کہا ہم ماضی کی طرح تعلقات کی بحال، تجارت اور امدادامیں اضافے پر غور کرنے کا وعدہ کیا۔ جس طرح حال ہی میں افغان برآمدات کے لیے بھارت نے اپنی سرحدیں کھول دی تھیں
ملاقات میں طے کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان آمد ورفت اور ملاقاتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
0 coment rios: