عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 7 فیصد سے زیادہ کمی


 

واشنگٹن (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں سات فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔  برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں  تقریباً ساڑھے چھ   فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت  7.49 ڈالر کم ہوکر 107.16  ڈالر فی بیرل  ہوگئی ہے۔  امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 7.1 فیصد کم ہوئی ہے۔ یہ  7.74  ڈالر کم ہوکر 101.78 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تین ماہ کیلئے ٹیکس چھوٹ کی خبر سامنے آنے کے بعد ہوا ہے۔ وہ امریکی شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں چھوٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کیلئے وہ جلد ہی کانگریس کے سامنے یہ تجویز رکھ سکتے ہیں۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: