راولپنڈی(چیغہ نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گزارش کرتا ہوں کہ الیکشن سے دور رہیں، قومی کسی قسم کی دھاندلی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کل اسٹیبلشمنٹ کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ غیر جانبدار ہیں، قوم کسی قسم کی دھاندلی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کو ووٹ دینا چاہتی ہے تو اس کا راستہ نہ روکا جائے، اگر راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی میری گزارش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دور رہے کل پاکستان کے سیاسی استحکام کے امتحان کا دن ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے والے عقل کے اندھوں کو نہیں پتا کہ یہ سپریم کورٹ کا اضافی نوٹ ہے، ایک دو ووٹوں سے مسلط کیے گئے لوگوں میں عقل کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔
پنجاب میں وزیراعلیٰ کی جنگ
پنجاب اسمبلی میں اس وقت پاکستان تحریکِ انصاف کی کُل نشستیں 163 ہیں جبکہ 10 نشستیں ق لیگ کی ہیں۔ یوں ان دونوں جماعتوں کے ارکان کی کل تعداد 173 بنتی ہے۔
دوسری جانب حکومتی اتحاد یعنی پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، چار آزاد اراکین کی تعداد 177 بنتی ہے، 371 کے ایوان میں وزیرِ اعلیٰ کو 186 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔
یوں موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ن کو 9 جبکہ پی ٹی آئی کو 13 نشستیں جیتنا ہوں گی۔
0 coment rios: