دعا زہرا کیس، ساس کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا


فوٹو: فائل 

 

لاہور(چیغہ نیوز ) لاہور ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی ساس کی درخواست پر تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ ایس ایس پی کے پولیس کی جانب سے ہراساں نہ کرنے کے بیان پر درخواست نمٹادی جاتی ہے


نجی ٹی وی اے ار وئی نیوز  کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی ساس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ، جسٹس طارق سلیم شیخ نےایک صفحہ پر مشتمل ہراساں کرنےکی درخواست کا حکم جاری کیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایس ایس پی نے بیان دیا کہ درخواست گزاروں کو پولیس ہراساں نہیں کرتی ، جس کے بعد عدالت درخواست کو نمٹانے کاحکم دیتی ہے۔


حکم نامے میں کہا گیا عدالتی حکم پردعا زہرا کوعدالت کے روبرو پیش کیا گیا ، عدالت میں سندھ ہائی کورٹ کا حکم نامہ پیش کیاگیا، جس میں سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو مرضی کے مطابق رہائش پذیر ہونے کا حکم دیا،عدالت کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں لاہور ہائی کورٹ کوئی حکم نہیں دے رہی۔

یاد رہے ہائی کورٹ نے پولیس کو پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی ساس سمیت دیگر سسرالیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا تھا۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: