بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا


 

کابل(ویب ڈیسک ) بھارت  نے بغیر کسی باضابطہ اعلان کے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا ہے۔


"دی ہندو"کے مطابق بھارت نے بغیر کسی باضابطہ اعلان کے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا ہے،بھارت سے ایک "تکنیکی ٹیم" سفارت خانے پہنچ گئی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹیم افغان عوام کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پرفراہم کی جانے والی امداد کی تقسیم کا جائزہ لے گی۔ 

واضح رہے کہ بھارت نے 10 ماہ قبل افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا 


افغانستان میں اشرف غنی اورحامد کرزئی کی حکومتوں میں بھارت کا کابل میں ایک سفارتخانہ اور4 قوںصل خانے کام کررہے تھے۔






SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: