اسلام آباد(چیغہ نیوز) سپریم کورٹ میں رینجرز،ا یف سی اورپولیس کی نفری تعینات کردی گئی، کمرہ عدالت نمبر ایک میں صرف کیس کے فریقین داخل ہو سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں
سپریم کورٹ میں رینجرز،ایف سی اور پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ، کمرہ عدالت نمبر ایک میں صرف کیس کے فریقین داخل ہو سکیں گے۔
سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر6 اور7 میں اسپیکرز کے ذریعے عدالتی کارروائی سنی جا سکے گی
پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں سرکاری میڈیااورممبران اسمبلی کی گاڑیوں کوداخلے کی اجازت ہوگی، گاڑیوں کے داخلے کیلئے ایکسپریس چوک بند ہوگا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈزون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں تاہم ڈپلومیٹک انکلیوجانےوالوں کوسیکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔
یاد رہے سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وزرا سمیت سیاستدانوں کےداخلےپر پابندی عائد کردی گئی۔
خیال رہے سپریم کورٹ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس کی سماعت آج دوپہر ایک بجے ہوگی
0 coment rios: