مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ، اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے’




راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ، اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، معاملہ ڈپٹی اسپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے، سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکرسے پوچھ رہی ہے، ان کے کس حوالے کے تحت فیصلہ دیا لیکن ڈپٹی اسپیکر لاپتہ ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مداخلت سافٹ ہویاہارڈ،اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہوں گے جو آخری حل ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پرطمانچہ ہے، پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے، 30اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں، اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔




SHARE THIS

Copy Url

Author:

HELPER NETWORK is a blog provide blogger templates for free Read More

0 coment rios: